پاکستان
12 اپریل ، 2012

لاہور سے لاپتہ پاکستانی نژاد برطانوی بہنیں برٹش ہائی کمیشن پہنچ گئیں

اسلام آباد … لاہور کینٹ کے علاقے خان کالونی سے لاپتہ ہونے والی برطانوی نژاد 2 بہنیں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن پہنچ گئیں۔تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آرکے مطابق 18سالہ آسیہ اور 19سالہ سائرہ کچھ عرصے سے لاہور میں سوتیلے باپ ندیم کے ساتھ رہ رہی تھیں ، ان کی والدہ نے 12 سال قبل اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 3 سال قبل ندیم سے شادی کی تھی، دونوں بہنیں 6 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھیں۔ پولیس نے دونوں بہنوں کے اغواء کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے تاہم آج دونوں بہنیں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن پہنچ گئیں۔

مزید خبریں :