پاکستان
29 جون ، 2014

لانگ مارچ عمران خان کی سیاسی خودکشی ثابت ہو گی،ارباب خضر

لانگ مارچ عمران خان کی سیاسی خودکشی ثابت ہو گی،ارباب خضر

پشاور..... پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہونے پر حواس باختہ ہو چکے ہیں،اور اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں،جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرحیات کا کہنا تھاکہ قوم جاننا چا ہتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال میںرونے دھونےاور الزامات لگانے کے کیا تبدیلی لائے ہیں؟ ۔ارباب خضرحیات نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان عمران خان کی سیاسی خود کشی ہو گی کیونکہ قوم جمہوریت کے دشمنوں کا اصل چہرہ جان چکی ہیں ۔ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

مزید خبریں :