کھیل
02 جولائی ، 2014

ومبلڈن ٹینس میں عالمی نمبر ایک رافیل نیڈال کی چُھٹی ہوگئی

ومبلڈن ٹینس میں عالمی نمبر ایک رافیل نیڈال کی چُھٹی ہوگئی

لندن.......ومبلڈن ٹینس میں عالمی نمبر ایک رافیل نیڈال کی چُھٹی ہوگئی، آسٹریلین نک کرگیوس نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا،جبکہ ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپوا کا سفر بھی چوتھے راؤنڈ میں ختم ہو گیا۔نیڈال اور کرگیوس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، غیر معروف کھلاڑی نے پورے میچ کے دوران 35 ایسز لگائیں۔سوائے دوسرے سیٹ کے کسی بھی موقع پر عالمی نمبر ایک نڈال سنبھل نہ سکے۔نک کرگیوس نے میچ چوتھے ہی سیٹ میں اپنے حق میں ختم کر لیا۔ 1992 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سو سے نیچے رینک والے پلیئر نے نمبر ون کو شکست دی ہو، ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ٹامی رابریڈو کواسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا ۔ویمنز ایونٹ میں سابق چیمپئن ماریہ شراپووا کو اینجلک کریبر کے ہاتھوں شکست ہوگئی، پہلا سیٹ شراپووا ٹائی بریکر پر سات چھ سے ہار گئیں ، دوسرے سیٹ میں شراپوا نے جیتا لیکن تیسرے سیٹ میں جرمن کھلاڑی چھائی رہی اور چھ چار سے کامیابی حاصل کر لی۔

مزید خبریں :