02 جولائی ، 2014
کراچی…محمد رفیق مانگٹ........برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق پاکستان میں بلاک ٹوکے جے ایف 17کے دو طیارے تیاری کے بہترین مراحل میں ہیں۔فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام سے لیس ان طیاروں کی سال کے آخر پر پہلی پرواز متوقع ہے ۔برطانوی دفاعی ہفت روزہ ’’ IHS جین ‘‘ کے مطابق پاکستان فضائیہ نے بلاک2جے ایف 17کے50طیاروں کی تیاری کا آرڈر دیا جن میں پہلے دو طیارے کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیاری کے بہترین مراحل میں ہیں سال کے آخر پر ان طیاروں کی پہلی پرواز متوقع ہے۔بلاک فرسٹ کی نسبت بلاک ٹو جے ایف 17 کئی اضافی خصوصیات کے حامل ہیں لیکن فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام کی تنصیب ان کی سب سے اہم خصوصیت جو پاکستان فضائیہ کو ممتاز بنائے گی اور ان کی برآمدات کو فروغ دے گی ۔ایک طیارے میں ری فیولنگ پروب ہے جو کاک پٹ کے بالکل پیچھے جہاز کے بڑے حصے کے دائیں طرف باہر کی طرف نصب ہے۔ یہ پرواز ٹیسٹ کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔پاک فضائیہ حکام کے مطابق2016تک بلاک ٹو میں یہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔دیگر نئی خصوصیات میں سافٹ ویئر اضافہ کے ساتھ ، دیگر نئی خصوصیات جن میں ایویونکس نظام کے لئے اپ گریڈ شامل ہے جو چین کی نانجنگ KLJ 7 ریڈار کے ارد گرد کام کرتا ہے۔اس کے نتیجے کے طور پر بلاک ٹو طیاروں میں چین کے تیارکردہ سی802اینٹی شپ میزائل اور ایس ڈی 10اے کو نصب کیا جاسکتا ہے۔ جے ایف 17s کی برآمدات کیلئے اس بات کی ضرورت ہے کہ بلاک ٹو میں دو سیٹر مقررہ وقت میں تیارکیے جائیں گے۔پی اے ایف حکام نے ہمیشہ کہا کہ دو سیٹر طیارے کی فوری ضرورت نہیںلیکن ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ مانتے ہیں کہ اب ڈبل سیٹر کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضرورت کومحسوس کیا کیونکہ فضائی افواج ایسے جے ایف 17 خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کامرہ میںپاک فضائیہ کے پائلٹ جنہیں جے ایف 17 کی تربیت دی جارہی ہے وہ زیادہ تر وقت انہیں پر گزارتے ہیں۔ بلاک فرسٹ کے تمام طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں اس وقت150طیاروں کی ضرورت ہے جو پرانے طیاروں ایف ۔7P اور میراج III/Vs کی جگہ لیں گے۔