پاکستان
02 جولائی ، 2014

طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین

 طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے اور اس کھلے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی ساز ش نہ کی جائے ۔انہوںنے یہ مطالبہ منگل کی شام ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریڑیٹ لندن میں ایک اجلاس سے اپنی گفتگو میں کیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید،محمد انور، طارق میر ،محمد اشفاق ،عامر خان ،مصطفی عزیز آبادی ،واسع جلیل،قاسم علی رضاشعبہ خواتین کی انچارج صفیہ اکبر، اراکین شعبہ خواتین اورانٹر نیشنل سیکر یٹریٹ نے بھی شرکت کی ۔الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں گزشتہ تین برسوں میں ایم کیوایم کے تین اراکین اسمبلی کو سفا ک دہشت گردوں نے شہید کیا اور 18جون کو لاہور میں حق پرست رکن قومی ا سمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کو دن دہاڑے گولیاں مار ی گئیں لیکن نہ تو ہمارے دیگر ساتھیوں کے قاتل گرفتا ر ہوئے اورنہ ہی محترمہ طاہر ہ آصف کے قاتل آج تک گرفتار ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ طاہر ہ آصف شہید صرف ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی ہی نہیں تھیں بلکہ ہم سب کی پیار ی بہن بھی تھیں ۔آج بھی محبتیں اور ان کا خلوص ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور انشاء اللہ ان کا خون اور ان کی قربانی رائیگا ں نہیں جائیگی ۔اس موقع پر الطا ف حسین نے محترمہ طاہرہ آصف شہید کی مغفر ت او رسوگوارلواحقین کو صبر جمیل کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی،اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حق پرست شہداء کی مغفر ت اور ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ملک سے غربت ،افلاس ،دہشت گردی اور بیر وز گاری جیسے مسائل کا خاتمہ کرے ۔انہوںنے اس موقع پر آپر یشن ضر ب عضب کی کامیابی کیلئے بھی دعا کرائی اور آپر یشن میں مصروف فوج کے افسران ا ورجوانوں کو ان کی کاوشوں او رقربانیوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔الطاف حسین نے گزشتہ دنوں مختلف واقعات میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوںاور ہمدرد وسینئر پریس فوٹو گرافر محمد ناصر کی والدہ مرحومہ کیلئے بھی دعائے مغفرت کی ۔

مزید خبریں :