پاکستان
13 اپریل ، 2012

عزیر جان مطلوب ملزم، حبیب جان دہشتگردوں کا سربراہ ہے، چوہدری اسلم

عزیر جان مطلوب ملزم، حبیب جان دہشتگردوں کا سربراہ ہے، چوہدری اسلم

کراچی … ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ لیاری سے گینگ وار کے ملزمان کو گرفتار کیا، جلد لیاری میں امن ہوگا، لیاری میں پولیس پر راکٹوں اور بموں سے حملہ کیا جاتا ہے، عزیر جان بلوچ مطلوب ملزم ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، حبیب جان بلوچ بھی دہشت گردوں کا سربراہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ لیاری سے گینگ وار کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں حسن علی، مشتاق پٹھان اور عابد شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے ایل ایم جی، 5کلاشنکوف، 5 دستی بم، 2جی تھری رائفل، 5ٹی ٹی اور سیکڑوں گولیاں برآمدکیں۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ لیاری سے گرفتار جرائم پیشہ افراد قتل، اغواء، بھتا خوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، جرائم پیشہ کسی بھی جماعت سے ہوں اسے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رینجرز کو بلایا جاتا ہے رینجرز ہماری مدد کیلئے آتی ہے، رینجرز اور پولیس ایک ہیں، لیاری میں ہم پر راکٹوں سے حملہ کیا جاتاہے۔ چوہدری اسلم نے کہا کہ عزیر جان کو بھی جلدگرفتارکرلیں گے، وہ قتل، اغوا اور ڈکیتی کے 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے، جبکہ حبیب جان بلوچ بھی دہشت گردوں کا سربراہ ہے۔

مزید خبریں :