دنیا
23 جنوری ، 2012

بھارت کے وزیر کی تسمے والے جوتے پہننے سے توبہ

بھارت کے وزیر کی تسمے والے جوتے پہننے سے توبہ

نئی دہلی… دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں آئے دن کوئی ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے جس سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ریاست مدھیہ پردیش میں سامنے آیا جب ایک تقریب میں ریاستی وزیر نے اپنے جوتے کے تسمے ایک لڑکے سے بندھوائے۔ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر گوری شنکر بیسن ایک تقریب میں شریک تھے کہ ان کے جوتے کے تسمے کسی طرح کھل گئے۔ لیکن وزیر موصوف کو جوتے باندھنے کے لیے جھکنا گوارا نہیں تھا۔ انھوں نے قریب کھڑے ایک لڑکے کو بلوایا اور اس سے اپنے جوتے کے تسمے بندھوائے۔انھوں نے اس ہی پر بس نہیں کیا بلکہ تھوڑی دیر بعد دوبارا ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے۔تو دوبارہ اس لڑکے کو بلوالیا گیا۔۔اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد شنکر جی کچھ بدحواس ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمر میں تکلیف تھی جس کے لیے انھوں نے چند ہفتے قبل آپریشن کروایا تھا اور وہ جھک نہیں سکتے تھے۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور اب تسمے والے جوتے پہنیں گے ہی نہیں۔

مزید خبریں :