پاکستان
13 اپریل ، 2012

گلگت میں ہلاکتوں کا نوٹس، قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس طلب

گلگت میں ہلاکتوں کا نوٹس، قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد … انسانی حقوق پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے گلگت میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے 18 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ ،آئی جی اور ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق ریاض فتیانہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ گلگت میں ہلاکتوں کے خلاف اقدامات اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ جبکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری گلگت بلتستان سمیت دیگر نمائندوں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کی تشکیل نو کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ سیکریٹری پلاننگ اور خزانہ بھی اس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :