07 جولائی ، 2014
میکسیکو سٹی.........میکسیکو اور گوئٹے مالا میں زلزلے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑکوں پرکریک اور متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحل سے 8 کلومیٹر دور گوئٹے مالا سرحد کے نزدیک تھا، زلزلے کی شدت 7اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے سڑکوں اورکئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ریسکیو حکام زلزلے سے 2افرادکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔