07 جولائی ، 2014
لندن…بزرگ سیاسی رہنمامعراج محمدخان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کوگزشتہ روزمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے جناح پارک کراچی میں منعقدہونے والے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ الطاف حسین سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے معراج محمد خان نے جلسہ عام کے انتظامات کومثالی قرار دیا اورکہاکہ اس شاندارجلسہ عام کے انعقادپر ایم کیوایم کی قیادت اوراس کے تمام کارکنان زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔انھوں نے الطاف حسین کی جانب سے تمام قومی مسائل اوراہم معاملات کو اٹھانے کی تعریف کی۔ الطاف حسین نے بزرگ رہنماکی علالت اورخرابی صحت کے باوجودجلسہ عام میں شرکت پرانکا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔