کھیل
13 اپریل ، 2012

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان

جمیکا … ویسٹ انڈیز کے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو گا میزبان ٹیم میں آف اسپنرشین شلنگ فورڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے ڈیڑھ سال پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران شلنگ فورڈ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض سامنے آیا تھا ، ایکشن کی درستی کے بعد شین شلنگ فورڈ حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے 5 میچز میں 38 وکٹس حاصل کر چکے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ کوئنز پارک اوول میں اتوارسے شروع ہوگا، سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :