دنیا
08 جولائی ، 2014

افغانستان میں خود کش حملہ، 6 نیٹوفوجی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش حملہ، 6 نیٹوفوجی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک

کابل.....افغان صوبے پروان میں خود کش حملے میں نیٹو فوجی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دو روز قبل بگرام فوجی اڈے پر راکٹ فائر کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے نیٹو اور افغان فورسز نے نزدیکی گاؤں قلندرخیل میں آپریشن کیا۔ اس دوران سائیکل پرسوار خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ نیٹو حکام کےمطابق واقعے میں6 نیٹو فوجی اہلکار، 10افغان شہری اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ رواں برس نیٹو فورسز پر ہونے والا طالبان کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

مزید خبریں :