13 اپریل ، 2012
کراچی … اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کو اگلے ہفتے سزا پوری ہونے پر سعودی عرب ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اسامہ کے اہل خانہ کے وکیل عامر خلیل نے بتایا ہے کہ اسامہ کے اہل خانہ کی سزا 17 اپریل کو پوری ہورہی ہے، انہیں پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے پرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں 18 اپریل کو سعودی عرب ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔