کھیل
08 جولائی ، 2014

عدالت نے پی او اے کے صدر عارف حسن کو کام کرنے سے روک دیا

عدالت نے پی او اے کے صدر عارف حسن کو کام کرنے سے روک دیا

لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کو کام کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عارف حسن کی تقرری الیکشن ہارنے کے باوجود کی گئی جو غیر قانونی ہے۔ عدالت نے عارف حسن کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے پندرہ جولائی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزید خبریں :