08 جولائی ، 2014
غزہ.....غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں سےزخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کی وڈیوجاری کردی ہے،بمباری سےمتعدد مکانات کونقصان بھی پہنچا۔غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق رات گئے سے صبح تک اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی علاقوں میں50 اہداف کو نشانہ بنایا۔حملوں میں 17 فلسطینی زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق خان یونس میں تباہ کیے گئے گھروں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ان حملوں کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں طیارے مکانات کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی ساحلی پٹی کے اطراف 40 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرنے اور اسرائیلیوں کو یہاں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔