دنیا
08 جولائی ، 2014

چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس ہفتے ہوں گے

چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس ہفتے ہوں گے

بیجنگ......چین اورامریکا کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی معاملات اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلیے مذاکرات کا آغاز اس ہفتے ہوگا ۔ 9 جولائی کو بیجنگ میں اسٹریٹجک اینڈ اکنامک ڈائیلاگ کا چھٹا دور ہوگا ۔ جبکہ اگلے ہی روز عوامی وفود کے تبادلوں کے لیے اعلی سطح پر مشاورت کا پانچواں دور بھی بیجنگ میں ہی ہوگا ۔۔ اجلاسوں میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جس کے دوران باہمی اعتماد میں اضافے ، اختلاف کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے ماڈل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :