پاکستان
13 اپریل ، 2012

رائے ونڈ اور اسلام آباد میں سب گیدڑ بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان

رائے ونڈ اور اسلام آباد میں سب گیدڑ بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان

ساہیوال / چیچہ وطنی … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ اور اسلام آباد میں سب گیدڑ بیٹھے ہوئے ہیں، سونامی سے خوفزدہ ہوکر سب اکٹھے ہو گئے ہیں، تمام وکٹیں ایک ہی گیند سے اڑا دی جائیں گی۔ چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کی جارہی ہے ہمیں بتایا جائے کہ سپلائی کھولنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور رائے ونڈ میں سب گیدڑ بیٹھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ساہیوال میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد خواتین کو جائیدادوں میں حق دلایا جائے گا، خواتین پر ظلم کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین کی علیحدہ عدالتیں، تھانے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے گی، لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے۔

مزید خبریں :