کھیل
13 اپریل ، 2012

لاہور : انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا پری کوالی فکیشن راوٴنڈ

لاہور … 10 ویں چیف آف آرمی اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا پری کوالی فکیشن راوٴنڈ لاہور میں شروع ہو گیا۔ پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ہونے والے پری کوالی فکیشن راوٴنڈمیں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پہلے راوٴنڈ میں 16 میچز کھیلے گئے، دوسرے راوٴنڈ میں محمد بلا ل، عالم زیب، اسرار احمد، مجاہد حسین، عمران شیر خان، عاصم خان، ہاورن رشید اور ظاہر شاہ نے کامیابی حاصل کی، تیسرا راوٴنڈ ہفتے کو کھیلا جا ئے گا۔ 4 کھلاڑی کوالیفائنگ راوٴنڈ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ کوالیفائنگ اور مین راوٴنڈ 17 اپریل سے اسلام آباد میں کھیلا جا ئے گا ۔

مزید خبریں :