09 جولائی ، 2014
بیجنگ ........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نئے ذرائع بھی تلاش کررہے ہیں۔بیجنگ میں کارپوریٹ سیکٹر کے مختلف اداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں ہواسے بجلی پیداکرنے کاڈیٹااکٹھا کیاجارہاہے،شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے کاتجربہ بھی کامیاب رہاہے۔محمد شہبازشریف کاکہناتھاکہ پنجاب میں سولرانرجی کے مزید پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔