پاکستان
10 جولائی ، 2014

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس:امین فہیم کی 12 مقدمات میںضمانت

 ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس:امین فہیم کی 12 مقدمات میںضمانت

کراچی .....انسداد بد عنوانی کی خصو صی عدالت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بدعنوانی کے بارہ مقدمات میں مخدوم امین فہیم کی دو ،دو لاکھ روپےکی ضمانت منظورکرلی۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بدعنوانی کےکیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی ۔مخدوم امین فہیم اور سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مخدوم امین فہیم کی بارہ مقدمات میں دو ،دو لاکھ روپے کے عوض صمانت منظور کرتے ہوئے ۔ امین فہیم اور یوسف گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔ یوسف گیلانی اور امین فہیم کی پیشی کے وقت سروری جماعت کے کارکنوں کی بڑتی تعداد عدالت سے باہر موجود تھی۔

مزید خبریں :