پاکستان
10 جولائی ، 2014

دفترخارجہ کاآج ہونےوالے ڈرون حملےسےلاعلمی کااظہار

دفترخارجہ کاآج ہونےوالے ڈرون حملےسےلاعلمی کااظہار

اسلام آباد.....ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے آج ہونے والے کسی بھی ڈرون حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے جو ملکی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں ، اس وقت جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، امریکی ڈرون حملے اس جنگ کو پیچیدہ کر تے ہیں۔

مزید خبریں :