پاکستان
10 جولائی ، 2014

آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں کراچی آپریشن میں کچھ تبدیلیاں

آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں کراچی آپریشن میں کچھ تبدیلیاں

کراچی.......وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شہر کے حساس علاقوں اور مضافاتی آبادیوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کراچی آنے والے آئی ڈی پیز کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، کچھ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے، آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حکمت عملی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کور کمانڈر نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ فوج سندھ حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔چیف سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن درست سمت میں جاری ہے،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔

مزید خبریں :