پاکستان
16 جولائی ، 2014

خواجہ آصف کی پرویز خٹک کو بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

خواجہ آصف کی پرویز خٹک کو بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پشاور......وفاقی وزیر بجلی خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت کو بجلی کے مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔خواجہ آصف نے گورنر خیبر پختونخوا کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے بجلی کے مسائل تین مرحلوں میں حل کردیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں گرڈ سسٹم کو ایک سال میں اپ گریڈ کیاجائے گا، اس کے نتیجے میں صوبے کو کوٹے کی بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کو پن بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے گی،تیسرے مرحلے میں صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :