14 اپریل ، 2012
کراچی… لال ٹماٹر وں نے مہنگائی کے رنگ کو مزید تیز کردیا ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 110 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زائد رہی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق کھلا دودھ 15 فیصد ، سرخ مرچ 18 فیصد مہنگی ہوئی ، دوسری جانب گائے و بکرے کا گوشت تقریبا 15 فیصد مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں 29 فیصد جبکہ پٹرول 23 فیصد مہنگا ہوا۔ماہرین کے مطابق بے گرتی ہوئی قوت خرید اور بھڑتی ہوئی مہنگائی اس وقت دو دھاری تلوار بن کر عوام کی گردن پر لٹک رہی ہے اور حکمرانوں کی فوج عوام کے دکھ کم کرنے کے بجائے عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔