دنیا
17 جولائی ، 2014

ساحل پر کھیلتے معصوم فلسطینی بچے اسرائیل نے دھماکے سے اڑادیئے

ساحل پر کھیلتے معصوم فلسطینی بچے اسرائیل نے دھماکے سے اڑادیئے

غزہ......حماس کے راکٹوں کو غزہ پر حملے کا بہانہ بنانے والے اسرائیل کی اصلیت سامنے آگئی، ساحل پر کھیلنے والے چار بچوں کو بمباری کرکے شہید کردیا۔ غزہ میں دہشت پھیلانے والے اسرائیل کو ہر فلسطینی دہشت گرد نظر آتا ہے ، غزہ کے ساحل پر دوڑتے یہ بچے بھی ، جو اپنی زندگی بچانے کےلیے بھاگ رہے ہیں، مگر اسرائیلی فورسز نے ان پر بھی رحم نہ کھایا، اور ان پر بم برسائے ، وہی بچے جو چند لمحے پہلے تک ہنس کھیل رہے تھے ، مظلومیت کی تصویر بن گئے ، ایک ہی خاندان کے نو سے گیارہ سال کے چار بچے اسرائیلی بمباری سے شہید جبکہ پانچواں بچہ زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد صحافیوں نے ساحل پر بکھری لاشوں کو اٹھایا اور کوششیں کرکے زخمی بچے کی جان بچائی ، معصوم جانوں کے ضیاع کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اسرائیلی جارحیت سے درجنوں عورتیں بچے شہید ہوچکے ہیں تاہم تازہ واقعے میں ان بچوں کو چن کر نشانہ بنایا گیا۔ان بے گناہ جانوں کی قیمت اسرائیل نے پانچ گھنٹے حملے روک کر پہلے ہی ادا کردی ہے ۔

مزید خبریں :