پاکستان
17 جولائی ، 2014

ملک بھر سے 500 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

ملک بھر سے 500 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

اسلام آباد..... شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 500 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے بہاولپور اور گردونواح سے سب سے زیادہ 300 کے قریب افراد حراست میں لیے گئے، اسی طرح صوبہ بلوچستان سے 150 اور کراچی سمیت صوبہ سندھ سے 100 کے قریب گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال تو ان ملزمان کو حفاظتی نکتہ نظر سے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ان میں ایسے افراد کی اکثریت بھی شامل ہے ،جو ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مگر قانون کی گرفت سے بچنے میں کامیاب رہے۔ تمام زیر حراست افراد کی تین ماہ کی نظربندی کے احکامات جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :