17 جولائی ، 2014
رائے ونڈ........پنڈآرائیاں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کوبھجوادی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گاؤں میں غیرمعمولی سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی،چیکنگ کے لئے گئے تودہشت گردوں نے فورسزپرحملہ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کودی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیاہےکہ حساس اداروں کوگزشتہ روز گاؤں میں غیرمعمولی سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی،پولیس اور سیکیورٹی ادارے پنڈآرائیاں میں چیکنگ کے لئے گئے تودہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر علاقے کاگھیراؤ کرلیاگیا۔آپریشن مکمل ہونےپر ایک دہشت گرد زخمی جبکہ دوسرامردہ حالت میں ملا، زخمی کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی،مگر وہ 3گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔