پاکستان
17 جولائی ، 2014

رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف 10 گھنٹے آپریشن ہوا

رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف 10 گھنٹے آپریشن ہوا

لاہور.......لاہور کےقصبے رائےونڈ میں وزیراعظم کے گھر سے ڈھائی کلومیٹر دور پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا۔ دس گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد موقع پر جبکہ زخمی ہونےوالادوسرا دہشت گرد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک اہلکارشہید اور3زخمی ہوئے۔ رائےونڈکاعلاقہ پِنڈ ارائیاں۔رات2بجےکا وقت،حساس اداروں اور ایلیٹ فورس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کھیتوں میں گھرے مکان پر چھاپا مارا،دروازہ کھٹکھٹاتےہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔دہشت گردوں نے راکٹ بھی داغے،سیکیورٹی ادارے کا ایک اہلکار جاں بحق اور3زخمی ہو گئے،فائرنگ کاتبادلہ وقفےوقفےسےساڑھے5گھنٹے تک جاری رہا۔فائرنگ تھمی توپولیس نےمیگافون کےذریعےدہشت گردوں کو خود کو قانون کے حوالےکرنےکاکہا۔آنسو گیس کےشیل پھینکے،پھربھی کوئی باہر نہ آیاتو دن ساڑھے11بجےفیصلہ کن کارروائی کرتےہوئے کمپاؤنڈ میں دستی بم پھینکےگئے۔کمانڈوز سیڑھیاں لگا کر چھت کےرستے کمپاؤنڈ کے اندر پہنچ گئے۔دن12بجےآپریشن مکمل ہواتو قائم مقام آئی جی پولیس پنجاب سرمدسعید نے جیو نیو ز کو بتایاکہ مکان میں2دہشت گرد تھے،ایک موقع پر ماراگیا،دوسرا بعدمیں دم توڑگیا،اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔صوبائی وزیر شجاع خانزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نےمکان ڈیڑھ ماہ پہلےہی کرائےپر لیاتھا۔ دیہاتیوں کاکہناہےکہ دہشت گردوں کی سرگرمیاں مشکوک تھیں، اکثر رات کےاندھیرے میں موٹر سائیکلوں پر آتے۔ کمانڈوز پورے آپریشن میں پُرعزم نظرآئے۔کہنےلگے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے آئے تھے۔مکان کرایہ پردینے والے مالک مکان ڈاکٹر ستارکو بھی حراست میں لے لیا گیا۔دہشت گردوں کےمارےجانےپرمقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دہشت گردوں کےخلاف منظم اور کامیاب کارروائی قابل ستائش ہے تاہم شہریوں کاکہنا ہے کہ دیہات میں بھی مکانات کرایہ پر لینے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :