17 جولائی ، 2014
اسلام آباد.......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں پارلیمنٹ کے ذریعے پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف کہیں بھی کارروائی کا اختیار دلایا تھا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیں۔ انھوں نے یہ بات جرگا کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں کہی۔یوسف رضا گیلانی کا انٹرویو ہفتے کی شب دس بجکر پانچ منٹ پر پیش کیا جائے گا۔