پاکستان
17 جولائی ، 2014

آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید فوجی جوان اوباڑو میں سپرد خاک

آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید فوجی جوان اوباڑو میں سپرد خاک

اوباڑو ......آپریشن ضرب عزب کے دوران شہید ہونے والے گھوٹکی کے فوجی جوان امان اللہ کولاچی کو اوباڑو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شدت پسندوں سے جانبازی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان امان اللہ کولاچی کی نماز جنازہ گاؤں عصمت اللہ میں ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ، گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔ شہید کو گاؤں کے مقامی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید امان اللہ نے بیوہ ، بیٹی اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کا بھائی ملک و قوم کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہے۔

مزید خبریں :