18 جولائی ، 2014
ملتان........21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہ کے موقع پر ملتان میں 12ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 12ہی مجالس عزا برپا کی جائیں گی۔ ملتان میں 21 رمضان کی سیکورٹی پر 2ہزار 42پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان سیف اللہ خٹک کے مطابق 21رمضان کے 2جلوس انہتائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جن میں دلی گیٹ سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس شامل ہے، جلوس کے راستوں پر 780 پولیس کے جوان اور افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ دوسرا بڑا جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو گا اس جلوس پر 446پولیس کے جوان اور افسران تعینات ہوں گے جبکہ باقی تمام جلوسوں کے ساتھ ڈیڑھ سو سے 2سو تک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔