پاکستان
18 جولائی ، 2014

اہل سنت والجماعت کے عہدے دار کی میت کے ساتھ احتجاج

اہل سنت والجماعت کے عہدے دار کی میت کے ساتھ احتجاج

اسلام آباد........اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے اپنے مقامی عہدیدار کی میت کے ساتھ اسلام آباد میں احتجاج کیا اوردھرنا دے کر 4گھنٹے تک ایکسپریس وے کو بلاک کردیا۔احتجاج کے دوران2مشکوک افراد کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے مقامی رہنما راجہ سیف اللہ اور ایک اور کارکن اسلم کو جمعرات کی شب چکری روڈ پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔کارکن اسلم کی نماز جنازہ ادا کرکے میت آبائی گاؤں بھیج دی گئی، تاہم راجہ سیف اللہ کی میت کو دن 12بجے ایکسپریس وے پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا گیا اور کارکنوں نے دھرنا دے دیا جس کے باعث ایکسپریس وے اور فیض آباد آنے ، جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ تین چار گھنٹے احتجاج کے بعد ایکسپریس وے پر ہی راجہ سیف اللہ کی نماز جنازہ اد کی گئی۔ اس دوران نماز جنازہ کی ویڈیو بنانے والے 2مشکوک افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ جماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی نےکہا کہ یہ اہلسنت الجماعت نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قتل ہے کیوں کہ ہم سے چودری نثار نے وعدے کرکے ووٹ لیے تھے،حکومت ہمارے کارکنوں کے قاتل فوری گرفتار کرے۔ اس کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :