18 جولائی ، 2014
کراچی.........کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور آسمان پر بادلوں نے ڈھیرے ڈال لئے۔ شہر میں رمضان المبارک کے دوران گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشا ن کا سامنا تھا۔ آج موسم نے اچانک انگڑائی لی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم تبدیل ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے پر زورہ داروں نے شکر ادا کیا۔ انسانوں کے ساتھ چرند پرند بھی موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔