پاکستان
18 جولائی ، 2014

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارشیں، جگہ جگہ پانی

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارشیں، جگہ جگہ پانی

لاہور.......پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بارشوں کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا ہے،گلگت بلتستان میں برساتی نالے میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہیں ۔ملتان ،مظفرگڑھ،سرگودھا، جھنگ، سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں رات گئے بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا ہے پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان میں گزشتہ رات بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کئی کئی فٹ جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چیچہ وطنی میں طوفانی بارش سے سبزی منڈی، غلہ منڈی اور ر یلوے روڈ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے اور کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔سوات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔غذر شہر اور گردونواح میں برساتی نالے میں طغیانی اور خمانی میں لینڈسلائیڈنگ سےغذر گلگت روڈبند ہوگیا۔استور میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث استور سے راولپنڈی اور استور سے گلگت جانے والا راستہ بند ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے مختلف علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :