پاکستان
18 جولائی ، 2014

جمرود :سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، الطاف حسین

 جمرود :سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، الطاف حسین

لندن.......متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں فرنٹیر کانسٹبلری کے8اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور کہا کہ ملک کو چاروں اطراف سے بدترین سازشوں کا سامنا ہے اور اندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو اپنی مذموم کار روائیوں کا نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، ملک کی مسلح افواج جواں مردی اور ہمت سے ملک کے قبائلی علاقوںمیںدہشتگردوںکی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاںکر رہی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اور مختلف بذدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنا وجود بر قرار رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انھوں نے جمرود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے نتیجے میں فرنٹیر کانسٹبلری کے 8 اہلکاروں کی شہادت اور 2اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیا بی عطا کرے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے سرگودھا میں جنگ روڈ پٹھان کوٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں حساس ادارے کے 5اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے سوگوار لواحقین ، حساس ادارے کے افسران ، اہلکاروں اور عملے سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)۔علاوہ ازیںایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایسٹ لندن میں ایک افطارپارٹی منعقدکی گئی جس میںایم کیوایم یوکے مرکزی عہدیداران، ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرالیکشن سیل کے رکن شاہدلطیف ، برطانیہ کے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت جن مسائل ، مشکلات اورعوام جس بدحالی کاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے ۔جب تک یہ نظام ختم نہیں ہوگااس وقت تک پاکستان ان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہاکہ سمندرپارپاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک سے اس فرسودہ نظام کے خاتمہ اورنظام کی حقیقی تبدیلی کیلئےالطا ف حسین کے فکروفلسفہ کو عام کرنے اوراس پیغام کوپھیلانے کیلئے اپناکرداراداکریںقائد تحریک، پاکستان کومذہبی انتہاپسندی سے نجات دلاکرملک میں ایسانظام قائم کرناچاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کوان کے مساوی حقوق حاصل ہوں اورکسی کے ساتھ کوئی ناانصافی اورزیادتی نہ کی جائے ۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ریحان عباسی، شمائل اورمنظوراحمدنے بھی شرکت کی ۔

مزید خبریں :