کھیل
24 جولائی ، 2014

کامن ویلتھ گیمز:آج پاکستانی ویٹ لفٹرز اور سوئمرز ایکشن میں نظرآئینگے

کامن ویلتھ گیمز:آج پاکستانی ویٹ لفٹرز اور سوئمرز ایکشن میں نظرآئینگے

گلاسگو.....کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کے بعد باقاعدہ مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے دن پاکستانی ویٹ لفٹر اور سوئمرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، چھ کھیلوں میں میڈلز کا فیصلہ ہوگا۔ایونٹ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑی دو ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،ان میں ویٹ لفٹنگ اور سوئمنگ شامل ہیں۔ویٹ لفٹنگ میں محمد شہزاد 56 کلو گرام کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں ،جس میں میڈل کا فیصلہ ہوگا۔ادھر سوئمنگ میں پاکستان کی انعم بانڈے اور لیانا سوان 50 میٹر بریسٹ اسٹروک کی ہیٹ میں شرکت کریں گی۔پہلے دن مجموعی طور پر چھ کھیلوںمیں گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگا، ان میں ٹریک سائیکلنگ، ردھمک جمناسٹک، جوڈو، سوئمنگ، ٹرائیتھلون اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔

مزید خبریں :