انٹرٹینمنٹ
07 اگست ، 2014

ڈیلس:فن ایشیا کے تحت کویتا کرشنا مورتی کا میوزیکل کنسرٹ

ڈیلس:فن ایشیا کے تحت کویتا کرشنا مورتی کا میوزیکل کنسرٹ

ڈیلس ......راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہخصوصی......بالی وڈ کی معروف گلوکارہ کویتا کرشنا مورتی کا میوزیکل کنسرٹ ڈیلس کے ممتاز فن ایشیا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ارونگ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر بھارتی گلوکارہ کویتا کرشنا مورتی نے اپنے معروف گیت اور غزلیں پیش کیں۔ کنسرٹ کے موقع پر ہال کھچا کھچ عوام سے بھرا ہوا تھا جو کہ ان کے گیتوں کو سننے کیلئے بے چین نظر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے معروف فلمی گانے ”یہ دنیا ایک دلہن‘ دلہن‘ دلہن ماتھے کی بندیا‘ یہ میرا انڈیا‘ آئی لو مائی انڈیا‘ نموڑا نموڑا نموڑا کچا کچا چھوٹا چھوٹا نموڑا لائے دو‘ ڈورا رے ڈورا رے ڈوالا ہائے ڈل ڈولد من ڈولورے‘ آج میں اوپر آسمان نیچے آج میں آگے زمانہ ہے پیچھے‘ آنکھ مارے اوہ لڑکا آنکھ مارے‘ ڈھول باجے ڈھول باجے ڈھم ڈھ باجے ڈھول‘ تم کو پا ہی لیا میں نے یوں جیسے میں ہوں احساس تیرا‘ تیری قسم ہم دل دے چکے صنم میرے ہو گئے ہم تیری قسم‘ سمیت دیگر متعدد گیت گائے جس پر وہاں موجود شائقین نے بھرپور داد دی۔ انہوں نے اپنے میوزیکل کنسرٹ میں تین گھنٹے تک فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض فن ایشیا کے معروف اینکروں شبنم موڈ گل اور ڈی جے موڈی نے کی۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان جرنل سے بات چیت کرتے ہوئے گلوکارہ کویتا کرشنا مورتی نے کہاکہ وہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر آنے والے ڈرامہ سیریل بڑے شوق سے دیکھتی ہیں انہوں نے کہاکہ موسیقی کے ذریعے محبت کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ امریکہ میں کئی ریاستوں میں اپنے میوزیکل کنسرٹ منعقد کر رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے جو بھرپور محبت اور پذیرائی مل رہی ہے وہ اس کو ساری عمر یاد رکھیں گی۔

مزید خبریں :