07 اگست ، 2014
نیویارک......نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک قصبے پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بوکو حرام کے شدت پسندوں نے میڈوگوری کے قریب واقع ایک قصبے پر صبح سویرے حملہ کیا اور قتل عام شروع کردیا۔قصبے کے مکین اپنے گھر خالی کرکے بھاگنے لگے۔شدت پسندوں نے درجنوں افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پولیس ہیڈکوارٹر سمیت قصبے کی کئی سرکاری عمارتوں کو آگ بھی لگادی۔