دنیا
07 اگست ، 2014

امریکی ریاست ہوائی میں دو سمندری طوفانوں کا خطرہ

امریکی ریاست ہوائی میں دو سمندری طوفانوں کا خطرہ

ہونولولو .........امریکی ریاست ہوائی میں دو سمندری طوفانوں کا خطرہ، ہوائی جزائر کے رہائشیوں نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔ سمندری طوفان آئیزیل اور جولیو امریکا کے ہوائی جزائر کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھنے والا آئیزیل طوفان آج کسی وقت ہوائی کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے جبکہ جولیو ہفتے کے روز تک ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ آئیزیل طوفان کو ہوائی میں گزشتہ 22 برس میں آنے والا سب سے بڑا سمندری طوفان قراردیا جارہاہے۔ حکام نے ہوائی میں سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے جس کے بعد علاقے کے رہائشیوں نے حفاظتی اقدامات اور کھانے پینے کی اشیا جمع کرنی شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :