پاکستان
07 اگست ، 2014

ریاستی طاقتسے مسائل حل نہیں ہوسکتے، الطا ف حسین

ریاستی طاقتسے مسائل حل نہیں ہوسکتے، الطا ف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے لاہورمیںپولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ اورتحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کامحاصرہ کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹررحیق عباسی سے فون پر رابطہ کیااورانہیںمحاصرے کے اقدام پر اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیااورکہاکہ محاصروں،چھاپوں ،گرفتاریوںاورریاستی طاقت کااستعمال کبھی کسی ملک کے مسائل کاحل نہیں نکال سکتا۔الطا ف حسین نے کہاکہ میں پہلے بھی حکومت سے کہتارہاہوں اوراب پھرکہتاہوں کہ خدارالاٹھی، گولی اورریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیاجائے ، پرامن اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنااپوزیشن کاحق ہے اوراس احتجاج کودبانے کیلئے غیرقانونی طریقے اختیارنہ کئے جائیں،اسی طرح احتجاج کرنے والے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔ الطا ف حسین نے ڈاکٹررحیق عباسی سے کہاکہ آپ ڈاکٹرطاہرالقادری کومیراسلام پہنچائیں ،میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹررحیق عباسی نے فون کرنے اوراظہارہمدردی پر الطا ف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر آپ کے فون اوراظہارہمدردی سے ہمارے حوصلے بہت بلندہوئے ہیں اورہم سب باہمت ہیں ۔ الطا ف حسین نے اس نازک وقت میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جرات وہمت اورحوصلے کوبھی سراہااورڈاکٹررحیق عباسی سے کہاکہ وہ کارکنوںکوبھی میراسلام پہنچائیں۔ دریں اثنا الطاف حسین نے پشاور میںمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکھ تاجر جگموہن سنگھ کے قتل اور دوسکھ تاجروں کو زخمی کیے جانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھی اتناہی حق ہے جتنا اس کے مسلمان باشندوں کا اور جوعناصر ملک کی مذہبی اقلیتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کسی بھی طرح پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ الطاف حسین نے مقتول اور زخمی سکھ تاجروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :