07 اگست ، 2014
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پنہور کو ان کی ذاتی مصروفیات کے پیش نظر رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش کرکے ان کی ذمہ داریاں ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی میں لگانے نے کا فیصلہ کیا ہے، اب نثار پنہور سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تنظیمی فرائض انجام دیں گے ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے اس فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ نثار پنہور گزشتہ چند ماہ سے اپنی بڑھتی ہوئی ذاتی مصروفیات کے باعث رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرپارہے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے نثار پنہور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے ذاتی مسائل حل کرے تاکہ وہ دوبارہ تحریکی سرگرمیوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے یونٹ 118، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن خالد نیاز کے والد نیاز احمد ،اسی سیکٹر کے کارکن ندیم عباس کی والدہ فریدہ بیگم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتا ل کے ذ مہ دار سرور جمال کے والد رئیس احمد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند کرکے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔