دنیا
07 اگست ، 2014

روس نے امریکا سمیت کئی ملکوں پر اشیائے خوردونوش پر پابندی لگادی

روس نے امریکا سمیت کئی ملکوں پر اشیائے خوردونوش پر پابندی لگادی

ماسکو........روس نے امریکا اور یورپی یونین سمیت کئی ملکوں سے کھانے پینے کی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ماسکو میں ایک سرکاری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم دمتری میدیوف نے اس کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پابندی پر 7اگست 2014سے عملدرآمد ہوگا اور یہ ایک سال تک برقرار رہے گی۔پابندی کے نتیجے میں روس امریکا، یورپی یونین، آسٹریلیا، کینیڈا اور ناروے سے کھانے پینے کی اشیا درآمد نہیں کرے گا ۔پابندی یوکرائن میں باغیوں کی مدد کے الزام میں امریکا کی جانب سے روس پر عائد کی گئی پابندیوں کے ردعمل میں لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں :