08 اگست ، 2014
لاہور......پاکستان عوامی تحریککےکارکنوں اور پولیس میںایک بارپھرتصادم ہوا ہے،جس کے بعدپی اے ٹی کارکنوں نےپتھراؤشروع کردیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں،ادھرپاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں نےبس میں موجودپولیس اہلکاروں کویرغمال بنالیا،اورپولیس بس پرقبضہ کرلیا۔کارکنوں نےپولیس بس کےشیشے بھی توڑدیے۔معلوم ہوا ہےکہ جناح اسپتال کےقریب پولیس نے عوامی تحریک کےکارکنوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی،خواتین پولیس اہلکاربھی فیصل ٹاؤن پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابقخوشاب میںپی اے ٹی کےمشتعل کارکنوں نےتھاناقائدآبادکوآگ لگادی،پولیس اہلکاروں نےتھانےسےبھاگ کرجان بچائی۔پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں نےپولیس وین کوبھی آگ لگادی۔پولیس اورعوامی تحریک کےکارکنوں کےدرمیان رکاوٹیں کھڑی کرنےکےمعاملےپرجھڑپ ہوئی ۔عوامی تحریک کےکارکنوں نےخوشاب سرگودھاروڈپردھرنا دیا،جس کے بعدسڑک بلاک ہوگئی۔