پاکستان
08 اگست ، 2014

پولیس اورپی اے ٹی کارکنوںمیں تصادم افسوسناک ہے،رابطہ کمیٹی

 پولیس اورپی اے ٹی کارکنوںمیں تصادم افسوسناک ہے،رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ خدارا تشددکے بجائے امن اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے مؤقف کیلئے احتجاج کرناہرفرداورجماعت کاآئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے اوراس احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا کسی بھی طرح جمہوری طرزعمل قرارنہیںدیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروز سے لاہورمیں پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کاجس طرح محاصرہ کیا گیاہے وہ غیرمناسب ہے اورہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیںکہ اس محاصرے کاخاتمہ کیاجائے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور آج پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشددکیاگیاجس سے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے اور عوام کی جانب سے بھی جذباتی ردعمل کیاگیا ،اس ساری صورتحال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے حکمرانوں سے پہلے بھی کہا تھا اوراب پھرکہتے ہیں کہ خدارا لاٹھی،گولی اورریاستی طاقت کے ذریعے عوام کے احتجاج کودبانے اورعوام کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پرگریز کیاجائے اورمعاملات کے حل کیلئے طاقت کے بجائے ضبط وتحمل اورافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے مؤقف کیلئے احتجاج ضرور کریں لیکن خداراقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پوری کوشش کریں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو ۔

مزید خبریں :