پاکستان
10 اگست ، 2014

مارشل لاء سمیت کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی ،جاوید ہاشمی

 مارشل لاء سمیت کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی ،جاوید ہاشمی

اسلام آباد...... تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ پر امن ہو گا ،تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میںخطاب کرتے ہو ئے جا وید ہاشمی نے کہا اگرخلل ڈالا گیا تو مارشل لاء سمیت کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی ،تحریک انصاف مارشل لاء کے حق میں نہیں۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہوا،ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے کہا کہ آزادی مارچ ہو گا چاہئے ورکرز کو پیدل چل کرہی کیوں نہ آنا پڑے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا حفاظتی تحویل میں لینے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت ہوگی۔شیریں مزاری نے کہامعلوم نہیں آزادی مارچ اور دھرنا کتنے دن جاری رہے،شرکاء اشیائے ضروریہ ساتھ لائیں۔شیریں مزاری نےکہا کہ جماعت اسلامی کے سربراہ سرج الحق کو بھی آزادی مارچ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،عمران خان کی مصروفیات بہت ہیں ، 14گست سے پہلےکسی سےسیاسی ملاقات ناممکن ہے ۔

مزید خبریں :