10 اگست ، 2014
لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےمنہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پرگہرےرنج وغم کا اظہارکیاہےاورکہاہےکہ قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سےبچ نہیں سکے گا۔لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ وہ پولیس اہل کاروں پر مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنےوالی تنظیم کے کارکنوں کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتےہیں،محمدشہباز شریف نےکہا کہ وہ شہیدپولیس اہلکاروں کےلواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور یقین دلاتے ہیںکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،انہوں نےکہاکہ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔