10 اگست ، 2014
اسلام آباد......وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے اشتعال انگیز باتیں کیں ہیں،طاہرالقادری کے بیان پر کسی ماہر نفسیات سے رائے لیں۔انہوں نے یہ بات جیو نیوز سے گفتگو میں کہی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کا نہیں،ریاست کی رٹ کا سوال ہے، طاہر القادری نے خطاب میں کہا کہ جب تک ظلم کا خاتمہ نہیں ہوگا ہم دھرنا جاری رکھیں گے اور جو کارکن واپس آیا اس کو ماردیں گے، اس پر پرویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے،انہوں نے مزید کہا ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس پاگل پن کے خلاف متحد ہیں۔