14 اگست ، 2014
لاہور......ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور الطاف حسین کی کوششوں کے باوجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی،انھیں مارچ کی کوئی اجازت نہیں ملی، کوئی مغالطے میں نہ رہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ان کے کارکنوں نے حکمت عملی کے تحت سارے راستے صاف کیے،کارکنوں کی تربیت،جانفشانی،قربانی انقلاب مارچ کو نکالنے میں کامیاب ہوئی ،طاہرالقادری نےاسلام آباد میں دھرنے کی مدت سے متعلق سوال کو قبل از وقت قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب مارچ الگ جارہا ہے اور آزادی مارچ الگ ہےدونوں کے ساتھ ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ اسلام آباد پہنچ کر کیا جائے گا۔