14 اگست ، 2014
نئی دہلی.......پاکستان کے یوم آزادی پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی متاثر کن تقریب ہوئی ۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم بلند کیا ۔اس موقع پر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ احترام پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ٰٕٕمیں یہ بات دہرانا چاہوں گا کہ پاکستان باہمی احترام اور باہمی دلچسپی کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تعاون پر مبنی معمول کے تعلقات چاہتا ہے ۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل حل کرنے کے قابل ہوں گے اور دوستی و تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سفارتی اور اخلاقی طور پر اُن کے ساتھ ہے ۔اس بات کو بھی دہرانا چاہوں گا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی قانونی جدوجہد میں ان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کے منشور اور انسانی حقوق کے عالمی ڈیکلریشن کے تحت حاصل ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔ بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے