پاکستان
14 اگست ، 2014

یوم آزادی کے موقع پر سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے، شہباز شریف

یوم آزادی کے موقع پر سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے، شہباز شریف

لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہےکہ یومِ آزادی کے موقع پر سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے،ملک کوتقسیم کرنے والا لانگ مارچ نفاق پیدا کرنے کی سازش ہے، اس کے بجائے ترقی اور خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ یومِ آزادی پرحضوری باغ میںپنجاب حکومت کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ پڑھی۔وزیراعلیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے اور حضوری باغ میں پرچم کشائی کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں سے قومی دولت نکلوائی جائے گی ، ٹیکنوکریٹ حکومت کیلئے نکالے گئے لانگ مارچ کو قوم مسترد کر دے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف طالبا ن سے تو مذاکرات کر رہی ہے مگر حکومت سے نہیں جو انکی دوغلی سیاست کا ثبوت ہے۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے روایتی مخصوص انداز میں نظمیں پیش کیں،اسکولوں کے بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمے بھی گنگنائے۔

مزید خبریں :